Home پاکستان گروتھ ریٹ 5اعشاریہ 8سے گرکر 3فیصد پر آگیا،مہنگائی بڑھ گئی، وزیر خزانہ

گروتھ ریٹ 5اعشاریہ 8سے گرکر 3فیصد پر آگیا،مہنگائی بڑھ گئی، وزیر خزانہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ گروتھ ریٹ 5 اعشاریہ 8سے گرکر 3فیصد پر آگیااورافراط زر میں اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے،کوروناکی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی اور مہنگائی بڑھی۔

ہم معاشی طور پر سنبھل ہی رہے تھے کہ کورونا نے مشکلات سے دوچارکرد یا،وزیراعظم نے کورونا حکمت عملی اپنا کر اسمارٹ لاک ڈاون متعارف کروایا جس کے تحت کاروبار مکمل بند نہیں کروائے، اب برطانوی وزیراعظم کابھی کہناہے کہ وہ ملک بندنہیں کریں گے۔

تعمیرات،ٹیکسٹائل،ایکسپورٹس اور دیگر اہم سیکٹرز کومراعات دی گئیں،کورونا سے نمٹنے کے لیےوزیراعظم نے پیکجز دیئے،احساس پروگرام کےذریعےعوام کوریلیف فراہم کررہےہیں۔

گزشتہ سال گروتھ 5.37 فیصدہوئی،برآمدات 25 سے 29 فیصدبڑھی ہیں،تیل کی قیمتیں بڑھنےسےتجارتی خسارہ بڑھا،گروتھ ریٹ سست ہونےسےمہنگائی میں اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کوروناکےدوران زراعت کےشعبےمیں سرمایہ کاری کی گئی،برآمدات کوبڑھانےکیلئےبھرپوراقدامات کیےگئے،خوردنی تیل،پیٹرولیم مصنوعات اوردالوں کی قیمتوں میں عالمی سطح پراضافہ ہوا۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافےسےمعیشت کواستحکام ملا،ایف بی آرنےریکارڈٹیکس جمع کیا،ترسیلات زرمیں بھی ریکارڈاضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک ذخائرمیں کمی نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...