Home انٹرنیشنل یو اے ای میں میزائل حملے کے بعد حوثی باغی اہم علاقہ...

یو اے ای میں میزائل حملے کے بعد حوثی باغی اہم علاقہ گنوا بیٹھے

دو ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری لڑائی میں دونوں اطراف کے کئی سو لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں، جائنٹس بریگیڈ

دبئی (مانیٹرنگ سیل)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی تربیت یافتہ جائنٹس بریگیڈ کے جنگجووں نے ابو ظبی پر حالیہ حملے کے ایک روز بعد ہی یمن کے حوثی باغیوں کو اہم جنگی اضلاع سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو ضلع حریب میں شکست ہوئی جو مارب شہر کا جنوبی ضلع ہے اور حکومت کا شمال میں آخری مضبوط گڑھ ہے اور جس پر قبضے کے لیے وہ کئی مہینوں سے لڑ رہے تھے۔

جائنٹس بریگیڈ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری لڑائی میں دونوں اطراف کے کئی سو لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں اور پڑوسی صوبے شبوہ کی حکومت بھی حاصل کرلی ہے۔ اس معاملے پر حوثی باغیوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...