Home پاکستان صحافی حسنین شاہ کا قتل، عامر بٹ کی نشاندہی پر ایک اور...

صحافی حسنین شاہ کا قتل، عامر بٹ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار

لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے معاملے پر زیر حراست ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار کر

ذرائع کے مطابق ملزموں نےصحافی حسنین شاہ کے دفتر کے باہر 40منٹ انتظار کیا، اجرتی قاتلوں کو سہولت کاروں نےموٹرسائیکل اور اسلحہ فراہم کیا، سہولت کار سڑک کے دوسری طرف موجود رہے جبکہ اجرتی قاتل دفتر کے سامنے کھڑے رہے، حسنین شاہ کے دفتر سے باہر آنے پرسہولت کاروں نے اجرتی قاتلوں کو اشارے سے ٹارگٹ کا بتایا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث اصل ملزم پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والا شوٹر بھی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، سی آئی اے کی زیر حراست ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری طرف تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم فرحان شاہ کو سی آئی اے پولیس نے رحمان پورہ سے گرفتار کیا ہے، صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...