Home پاکستان ضابطہ فوج داری میں ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ضابطہ فوج داری میں ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ضابطہ فوج داری میں ترامیم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں جس میں خواتین کی جاسوسی، کوئلے پر چلنا اور کسی کو پانی میں پھینکنا بھی جرم ہوگا، آڈیو، ویڈیو اورای میلز بھی شواہد تصور ہوں گے، غیر قانونی پولیس حراست پر سات سال تک سزا ہوگی اور ایس ایچ او کیلیے گریجویٹ ہونا لازمی ہوگا۔

ضابطہ فوج داری میں ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں مختلف شعبہ جات میں ترامیم کی گئی ہیں۔ مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ میں ماہر نفسیات شامل ہوں گے۔

ایس ایچ او کے لیے گریجویشن لازمی ہوگی
پیش کردہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کے لیے گریجویشن کی ڈگری لازمی قرار دی جائے گی، جہاں مقدمات کا بوجھ زیادہ ہوگا وہاں ایس ایچ او اے ایس پی رینک کا تعینات کیا جائےگا۔

ملزمان کے شناختی کارڈ اور بنک اکاؤنٹس بلاک کر دیے جائیں گے

ترامیم کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بنک اکاؤنٹس بلاک کر دیے جائیں گے، جلسے جلوسوں میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، دفعہ 161 کے تحت ہونے والے بیانات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی، پراسیکیوٹر تفتیش سے مطمئن نہ ہو تو مزید یا ازسرنو تحقیقات کا کہہ سکے گا۔

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ فوج داری مقدمات کا ٹرائل 9 ماہ میں ہوگا، ہر ماہ ہائی کورٹ کو پیش رفت رپورٹ جمع کرانی ہوگی، غیر سنجیدہ مقدمہ بازی پر سیشن کورٹ 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرسکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...