Home پاکستان لاہور ہائیکورٹ: کچرا نذرآتش کرنے میں ملوث افسران کی تنخواہ کاٹنے کا...

لاہور ہائیکورٹ: کچرا نذرآتش کرنے میں ملوث افسران کی تنخواہ کاٹنے کا حکم

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ سڑک پر کچرا پھینکنے والوں پر جرمانے ہوں گے تو ہی حالات ٹھیک ہوں گے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جو افسر کچرے کو آگ لگانے میں ملوث ہو اس کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹ دی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کوڑا جلانے کی پابندی پر عمل درآمد نہ کرانے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کے دوران شہر میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے گاڑیوں سے سڑک پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ جو افسر آگ لگانے میں ملوث ہو اس کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹ دی جائے۔

دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ پورے لاہور شہر میں کنٹینر ہونے چاہئیں جن میں براہ راست کوڑا کرکٹ ڈالا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے شہر جینن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا...