Home پاکستان منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت...

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت یکم فروری تک منظورکرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور میں اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز الحسن نےشوگرکےکاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ایف آئی اے کے مقدمے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئےتاہم شہباز شریف نےکورونا کا شکار ہونےکی وجہ سے گاڑی میں بیٹھ کر ہی حاضری مکمل کرائی ، عدالت نے باور کرایا کہ بینکنگ جرائم کی عدالت میں دونوں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں، اس لیے قانون اجازت نہیں دیتا کہ ایک ہی مقدمے کی بیک وقت 2 مختلف عدالتوں میں ضمانتیں سنی جائیں۔

عدالت نے دونوں کو بینکنگ جرائم کی عدالت سے ضمانتیں واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی جانب سے بینکنگ جرائم کی عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لیے جانے پر اسپیشل سینٹرل عدالت نے دوبارہ سماعت کی اور دونوں کی یکم فروری تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔