اسلام آباد(کامرس رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری شروع ہوگئی، حکومت کو گھی، آئل اور سرف سمیت کئی اشیا مہنگی کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
یوٹیلیٹ اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس بار حکومت کو مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، کپڑے دھونے کے سرف، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔