Home پاکستان بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے...

بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

ھارتی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو جے پور کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن نے خصوصی پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کوہفتہ کی صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا اور کراچی سے 160 یاتریوں کو پاکستان سے جے پور کیلئے خصوصی پروازسے روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، پی آئی اے کی پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈ کرنا، مذہبی رواداری کے تحت رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کردار ادا کر رہے ہیں۔

پی آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت سے ہندو یاتریوں کو لیکر پی آئی اے پرواز کے ذریعے لاہور سے پشاور لے جایا گیا تھا ، بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کے لیے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی اور پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...