Home پاکستان جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئیگی:...

جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئیگی: عثمان بزدار

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے، جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ساڑھے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ایوان وزیراعلی منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ پارٹی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی، تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لئے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ پارٹی سے مخلص اور مضبوط امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا، نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...