Home پاکستان جماعت اسلامی اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب، 29 روز سے جاری...

جماعت اسلامی اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب، 29 روز سے جاری دھرنا ختم

جماعت اسلامی اور سندھ حکومت میں بلدیاتی قانون پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی نے 29 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

سندھ میں بلدیاتی قانون پر محاذ آرائی ختم، صوبائی حکومت اورجماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے سامنے 29 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی قانون میں ترمیم پر اتفاق کے بعد تیار مسودہ بھی پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان میئر کراچی کو با اختیار بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ صوبائی فنانس کمیشن کے قیام، تعلیمی ادارے اور اسپتال بلدیہ کراچی کو واپس ملیں گے، میئر اور ٹاؤن چیئرمین کو کمیشن کا ممبر بنانے پر بھی اتفاق ہوگیا، بلدیہ کراچی کو ٹیکس سے بھی حصہ ملے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کامیابی پر آج یوم تشکر منایا جائیگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے مختلف شاہراہوں پر آج دھرنوں کی کال بھی واپس لے لی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا، چند نکات پر مذاکراتی عمل جاری رہیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...