Home انٹرنیشنل زندہ افراد کو تابوت میں ڈال کر سمگل کرنے کی کوشش

زندہ افراد کو تابوت میں ڈال کر سمگل کرنے کی کوشش

دنیا بھر میں اکثر ایسی دلچسپ و عجیب خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جو ہر ایک کو حیران کر دیتی ہیں، ایسی ایک خبر امریکا سے آئی ہے جہاں پر زندہ افراد کو تابوت میں ڈال کر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری نے امریکا کے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں دو افراد کو سمگل کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

اے ایف پی نے امریکی عدالت انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 33 سالہ مشتبہ شخص کو میکسیکو کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا۔

فیڈرل پراسیکیوٹر جینفیر لوری کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ میکسیکو کی سرحد کے قریب گاڑی میں تابوت لے جانے والے شخص کا شک کی بنا پر جائزہ لیا گیا۔ واردات کو ایسا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جیسے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی میتوں کو لے جایا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں زچری بلڈ نے جواب دیا کہ وہ ’بحریہ کے ہلاک سپاہیوں کے تابوت لے کر جا رہے ہیں۔‘

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق تابوت کی حالت کافی خراب تھی اور اس پر امریکی پرچم کو ٹیپ کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔

سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ تابوت میں موجود دونوں افراد زندہ تھے جو امریکا میں غیرقانونی طور پر موجود تھے، دونوں افراد نے اعتراف کیا وہ ریور گرانڈے دریا کو پار کے کے امریکا میں داخل ہوئے تھے اور ایک شخص کو ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو لے جانے کے لیے پیسے دیے تھے۔ اس جرم کی پاداش میں زچری بلڈ کو 5 برس قید کے علاوہ دو لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...