Home پاکستان فوجداری قانون میں اصلاحات پر حکومت اور وکلا برادری آمنے سامنے

فوجداری قانون میں اصلاحات پر حکومت اور وکلا برادری آمنے سامنے

قوانین میں مجوزہ ترامیم وزارت قانون کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پیش کی گئی ہیں، صدر ایس سی بی اے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے فوجداری انصاف کے نظام میں مجوزہ اصلاحات وفاقی حکومت اور وکلا برادری کے درمیان تنازع بن گئی ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے سخت بیانات جاری کیے گئے۔

وزارت قانون کی جانب سے مجوزہ ترامیم کو چند روز قبل وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔

اس میں کوڈ آف کرمنل پراسیجر (سی آر پی سی)، قانون شہادت، پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) اور دیگر متعلقہ قوانین میں ترامیم شامل ہیں جس کے تحت کرمنل ٹرائلز کی تکمیل کے لیے 9 مہینے کی حد طے کی گئی ہے، پلی بارگین کا نظام متعارف کروایا گیا ہے اور تفتیشی عمل میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے فوجداری قانون میں ان اصلاحات کو اس بنیاد پر مسترد کردیا ہے کہ یہ ترامیم وزارت قانون کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پیش کردی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...