Home پاکستان واٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا اب مزید آسان ہوجائے گا

واٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا اب مزید آسان ہوجائے گا

یغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کو متعارف کروانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین موبائل سے  چیٹ کے دوران تازہ ترین کھینچی گئی تصاویر  یا ویڈیوز کو   آسانی سے دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچرکا نام ‘NEW MEDIA PICKER’ہے جس میں صارفین کو کسی کو اپنی تصویر یا ویڈیو بھیجنے کیلئے فون کی گیلری میں 2 آپشن فراہم کیے جائیں گے۔

جس میں ایک ٹیب RECENT یعنی حالیہ تصاویر یا ویڈیوز جبکہ دوسرا GALLERY کا ٹیب ہوگا جس میں موبائل میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوں گی۔

پورٹس کے مطابق اس فیچر سے صارفین کو کھینچی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی جس کےبعد وہ  دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر  کسی چیٹ  کے  درمیان عام طور پر تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے کیلئے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صارفین اسے اس وقت استعمال کر سکیں گے  جب وہ  ان ایپ کیمرے سے تصاویریا ویڈیوز لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے  نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین یہ فیچر استعمال کرسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...