Home پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سرینا عیسی کی نظرثانی درخواستیں اکثریت سے منظور کرلی گئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہرعالم، جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس امین الدین نے فیصلہ تحریر کیا۔ فیصلے میں سرینا عیسی کی نظرثانی درخواستیں اکثریت سے منظور کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ واضع الفاظ کیساتھ سنایا جاتا ہے کہ ہر شہری اپنی زندگی، آزادی، ساکھ، جائیداد سے متعلق قانون کے مطابق سلوک کا حق رکھتا ہے، دوسری طرف کوئی بھی شخص چاہے وہ اس عدالت کو جج کیوں نہ ہو اس کو قانونی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 سے 28 تک ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، اگر کوئی شہری پبلک آفس ہولڈر ہے تو اسے بھی قانون کا تحفظ حاصل ہے، قطع نظر کسی عہدہ یا پوزیشن کے ہر پاکستان قانون کے مطابق سلوک کا حقدار ہے، دس رکنی لارجر بینچ نے چھ چار کے تناسب سے سرینا عیسی کے حق میں فیصلہ سنایا۔ جسٹس یحی آفریدی نے اضافی نوٹ تحریری کیا۔

سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ 26 اپریل 2021 کوسنایا تھا۔ 9 ماہ دو دن بعد نظرثانی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...