Home پاکستان دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کے فرار ہونے کا معاملہ، آن...

دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کے فرار ہونے کا معاملہ، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور زیرحراست

منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے اکثر زیر استعمال رہنے والی آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فرار کے روز بھی ملزم اسی آن لائن ٹیکسی میں عدالت اور پھر شاپنگ مال تک گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ہمیشہ ایک ہی آن لائن ٹیکسی مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے زیر استعمال رہتی تھی اور ہمیشہ وہی پولیس اہلکار ملزم کے محافظ کم خدمت گار کے طور پر ڈیوٹی کرتے چلے آ رہے تھے جبکہ زوہیب ہمیشہ ایک ہی آن لائن ٹیکسی کو خود کال کرتے بلواتا تھا۔

 تفتیشی ذرائع کے مطابق آؤٹ ڈور مصروفیات میں زوہیب کا موبائل فون کورٹ پولیس اہلکاروں کے پاس جمع رہتا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی کا ڈرائیور عمیر پہلے بھی کئی دفعہ زوہیب کو کورٹ لے جا چکا ہے جبکہ  فرار والے دن کار ڈرائیور نے 2 ہزار روپے طے کیے تھے لیکن فرار کے وقت کورٹ پولیس نے 1500 دیے۔ 

تفتیشی پولیس نے ڈرائیور عمیر کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق شاپنگ مال سے فرار کے بعد ملزم مبینہ طور پر ایک رکشے میں فرار ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...