Home پاکستان عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے لانا پڑتے...

عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے لانا پڑتے ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے کچھ ہوگا نہ دھرنوں سے، عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے لانا پڑتے ہیں، وزیراعظم نے کابینہ میں ایمرجنسی اور صدارتی نظام کی کوئی بات نہیں کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہو جائے گا، آئی ایم ایف کے پاس 23 بار جاچکے، آئی ایم ایف کے پاس جانا کوئی خوشی کی بات نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور 23 مارچ والے آجائیں، کیا ہوگا ؟ بلاول آئیں، موسم ابرآلود نہیں ہوگا، مطلع صاف ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو آجائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے، چین ہمارا ہر موسم کا دوست ہے، وزیراعظم 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، دورہ چین سے مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی، امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، فوج نے گزشتہ روز 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔