وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی۔
وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان نے پٹرول11روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔