بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی تھی جبکہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 300 زائد سانپ جنگل میں چھوڑے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی نے جنگل میں سبز رنگ کی ایک بڑی بوری کو بازوؤں میں لے کر کھلے علاقے میں الٹ دی جس کے بعد بوری میں سے بڑی تعداد میں سانپ باہر نکلے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس شخص کو ڈر نہیں لگتا۔