Home انٹرنیشنل دوست کی حادثے میں موت، شہری نے زمین بیچ کر لوگوں کو...

دوست کی حادثے میں موت، شہری نے زمین بیچ کر لوگوں کو ہیلمٹ فری میں دینا شروع کردیے

دوست کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت کے بعد شہری نے نوکری چھوڑی اور اپنی ذاتی زمین بیچ کر لوگوں کو ہیلمٹ فری میں دینا شروع کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے مدھوبنی کے رہنے والے راگھویندر کمار نے اپنی آبائی زمین بیچ دی تاکہ وہ اس رقم سے ان لوگوں میں ہیلمٹ تقسیم کرسکے جن کے پاس یہ حفاظتی ہیلمٹ نہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  راگھویندر کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2014 میں ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے  اپنے دوست کو روڈ ایکسیڈینٹ میں کھودیا  تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دوست کی موت کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی کو ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے حادثے میں اپنی جان گنوانے نہیں دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راگھویندر  کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت تک ہیلمٹ کی اہمیت کا احساس نہیں تھا اور مجھے یقین ہے کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو اس وقت تک اس کا احساس نہیں ہوگا جب تک کہ وہ اپنے پیاروں کو اسی طرح کھو نہ دیں۔

 اطلاعات کے مطابق راگھویندر نے  اپنی پرانی زمین بیچ کر 50 ہزار ہیلمٹ خریدے اور لوگوں میں تقسیم کیے جس کے بعد وہ بھارت میں ہیلمٹ مین کے نام سے مشہور ہوگئے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...