Home انٹرٹينمنٹ صرف 16 سیکنڈز کیلئے ماسک اتارنے پر شہری کو بھاری جرمانہ

صرف 16 سیکنڈز کیلئے ماسک اتارنے پر شہری کو بھاری جرمانہ

برطانیہ میں ایک شخص پر دکان کے اندر فیس ماسک اتارنے کی وجہ سے  2ہزار پاؤنڈز (ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا جرمانہ کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹوفر او ٹول نامی شخص گزشتہ سال فروری میں شاپنگ کیلئے برطانیہ کے علاقے پریسکاٹ گیا جہاں اس نے طبیعت ناساز  ہونے پر دکان میں کچھ دیر کیلئے چہرے پر لگایا ہوا ماسک اتارا۔

 کرسٹوفر کے مطابق اس نے صرف تقریباً 16 سیکنڈز  کیلئے ماسک اتارا تاہم دکان میں موجود ایک پولیس اہلکار نے اسی وقت اس کا نام ماسک نہ پہننے والوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹوفر نے دعویٰ کیا کہ کئی مہینے گزرجانے کے بعد وہ حیران رہ گیا جب اسے کریمنل ریکارڈ آفس سے ایک خط موصول ہوا جس میں اسے 100 پاؤنڈز  جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ 

تاہم اس نے اس وقت  حکام کو ای میل پر وضاحت دے کر جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا لیکن دسمبر میں کرسٹوفر کو ایک اور خط موصول ہوا جس میں اب جرمانہ 2 ہزار پاؤنڈز کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...