Home کھیل پی ایس ایل 7:شاداب کی قائدانہ اننگز رائیگاں، سلطانز کی مسلسل چوتھی...

پی ایس ایل 7:شاداب کی قائدانہ اننگز رائیگاں، سلطانز کی مسلسل چوتھی فتح

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی 91 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئی اور ملتان سلطانز نے 20 رنز سے مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔ جیت میں ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔

پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

218رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ رومان رئیس نے ملتان سلطانز کی طرف سے پہلا اوور کرایا۔

 پال سٹرلنگ 19سکور بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر الیکس ہیلز تھے جو23 سکور بناکر ڈیوڈ ویلی کی ہی گیند پر کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے،رحمان اللہ گرباز15 اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے،آصف علی 15 اور اعظم خان 12 رنز بناکر وکٹیں گنوا بیٹھے۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 91 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے اور رومان رئیس کی گیند پر ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 218 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور آخری اوور میں 197رنز پر ہمت ہار گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...