پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے 218 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
218رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ رومان رئیس نے ملتان سلطانز کی طرف سے پہلا اوور کرایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنالئے ہیں، پال سٹرلنگ 19سکور بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر الیکس ہیلز تھے جو23 سکور بناکر ڈیوڈ ویلی کی ہی گیند پر کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے،رحمان اللہ گرباز15 اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے،آصف علی 15 اور اعظم خان 12 رنز بناکر وکٹیں گنوا بیٹھے۔
کپتان شاداب خان نصف سنچری سکور کرچکے ہیں اور مبصر خان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔