Home صحت .ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ’مائی شوگر ایپ‘ متعارف

.ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ’مائی شوگر ایپ‘ متعارف

آسلام آباد ( ہیلتھ رپورٹر)ٹیکنالوجی نے ہر چیز کا استعمال آسان بنادیا ہے اور اب ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بھی ایک خودکار اور آسان طریقہ متعارف کروایا گیا ہے۔

اس نئے طریقے کے استعمال سے انہیں کسی ڈائری میں اپنی بلڈ شوگر ریڈنگ نہیں لکھنی پڑے گی بلکہ وہ اپنے موبائل فون میں ایپلی کیشن کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ شوگر لیول کا دھیان رکھ سکیں گے۔

اس ایپلی کیشن کا نام ’مائی شوگر ایپ‘ (MySugr) ہے، یہ بلڈ گلوکوز مانیٹرنگ کی حیرت انگیز جدید ڈیوائس ہے جسے پاکستان میں Accu-Chek Instant نے متعارف کروایا ہے۔

یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ذیابیطس کی ڈیٹا منیجمنٹ ایپ ہے جو موبائل فون میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے وائرلیس کنیکٹیویٹی سے خود بخود میٹر کے ذریعے ایپ میں ڈیٹا کی وائرلیس منتقلی کو یقینی بناتی ہے۔ اس طرح نوٹ بک میں ریکارڈ رکھے بغیر مریض کبھی بھی کہیں بھی اپنے موبائل فون میں شوگر ریڈنگ دیکھ سکتے ہیں۔

Accu-Chek Instant ڈیوائس کو کسی سیٹ اپ کی ضرورت نہیں۔ اس میں ٹارگٹ رینج انڈیکیٹر موجود ہے جو خون میں گلوکوز کی مانیٹرنگ کو آسان بناتا ہے۔ اپنی شوگر چیک کرنے کیلئے خون کی تھوڑی سی مقدار اسٹرپ پر لیں اور اسے ڈیوائس میں لگائیں اور صرف 4 سیکنڈز میں اپنی شوگر کے نتائج حاصل کریں۔

اس ڈیوائس کی ایک اور نمایاں خصوصیت اس کا اسٹرپ ایجیکٹر ہے جو ٹیسٹ شدہ اسٹرپس کو صاف ستھرے طریقے سے ہٹانے میں مدد کرتاہے۔

Accu-Chek Instant ڈیوائس وائرلیس کنکشن کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے اور پھر ایپ کے ذریعے مریض کے بلڈ شوگر کے ڈیٹا کو محفوظ بناتی ہے، اس ڈیٹاکو مریض ناصرف جانچ سکتا ہے بلکہ اس کا تجزیہ بھی کرسکتا ہے۔ یہ ایپ ایک لاگ بک کے طور پر کام کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دن بھر صارفین کو صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرنے کیلئے رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے جس سے صارفین کو اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو سمجھنے اور کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مائی شوگر ایپ آسانی کے ساتھ پرنٹنگ یا ڈیجیٹل شیئرنگ کے لیے صارفین کا ڈیٹا مرتب کرتی ہے جس سے کسی بھی وقت اور کہیں بھی صارفین اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے براہ راست اپنے ڈاکٹر کو رپورٹس بھی بھیج سکتے ہیں۔

مائی شوگر ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں باآسانی استعمال ہوسکتی ہے اور اسے ڈاؤن لوڈ اور سیٹ اپ کرنا بھی آسان ہے۔ یہ ایپ منظم طریقے سے صارفین کا ریکارڈ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

مزید برآں، اس ایپ کے ڈیٹا کو گوگل فِٹ اور ایپل ہیلتھ کے ساتھ بھی منسلک کیا جاسکتا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی ڈیجیٹل ہیلتھ ڈائری بناکر اپنی صحت کو متوازن رکھ سکتے ہیں۔

بلاشبہ ذیابیطس کے حامل افراد کیلئے اچھے طریقے سے شوگر کنٹرول کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسکہ آپ بینک میں سیونگ کررہے ہوں یعنی اگر آپ ہر روز کچھ رقم ڈپازٹ کرسکتے ہیں تو بہترین ہے لیکن اگر آپ دیر میں سیونگ کرنا شروع کرتے ہیں یا اگر آپ ہر روز رقم جمع نہیں کرپاتے تب بھی آپ جو کچھ کررہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔ یاد رکھیں ، ہر ایک دن جب آپ منظم طریقے سے اپنی شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں تو یہ طریقہ کار آپ کی طویل مدتی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرنے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...