سندھ کابینہ نے بنڈل جزیرےکو پروٹیکٹڈ فاریسٹ ڈکلیئر کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہض کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے بنڈل جزیرے کے ساتھ بڈو جزیرے کو بھی پروٹیکٹڈ فاریسٹ ڈکلیئر کرنے کی منظوری دی۔
سندھ کابینہ کا کہنا ہےکہ اسٹیل ملز اضافی اراضی نہیں بیچ سکتی، سب رجسٹرارکو اس اراضی کو ٹرانسفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ض
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے