Home پاکستان لانگ مارچ کا مقصد اسٹیبلشمنٹ سے غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ ہے،...

لانگ مارچ کا مقصد اسٹیبلشمنٹ سے غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ ہے، بلاول بھٹو

ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ روابط بڑھانے میں نہ ماضی میں دلچسپی رکھتے تھے اور نہ اب رکھتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے موجودہ سیاسی ماحول میں غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے یہ اعتراف بھی کیا کہ سیاسی جماعتوں کا کوئی بھی انتہائی اقدام ملک میں بحران کا سبب بن سکتا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ یا وزیراعظم ہاؤس کا محاصرہ نہیں کرنا چاہتے، ہم (حکومت کے خلاف) تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر جانا چاہتے ہیں، کیونکہ سیاسی جماعتوں کا کوئی بھی انتہائی قدم ملک میں بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار ہوتی تو پیپلزپارٹی اپنا مقصد کامیابی سے حاصل کرلیتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 27 فروری کو کراچی سے جو لانگ مارچ شروع کرنے والی ہے اس کا مقصد اسٹیبلشمنٹ سے (سیاسی معاملات میں) غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پیپلزپارٹی نے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اس وقت سے میڈیا کے ذریعے پارٹی کی ساکھ کو ٹھیس پہنچانے کا تاثر دیا جارہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ روابط بڑھانے میں نہ ماضی میں دلچسپی رکھتے تھے اور نہ اب رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے حق میں رہی ہے۔

پیپلزپارٹی چیئرمین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی پی آئینی طریقوں اور ذرائع سے حکومت کو گرانا چاہتی ہے اور تحریک عدم اعتماد کسی بھی حکومت کو ہٹانے کا آئینی طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر نااہل حکومت کو ہٹانے کے لیے عوام کا دباؤ تھا اور اسی دباؤ میں اسے لانگ مارچ کا اعلان کرنا پڑا۔

متنازع اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا عہد کرتے ہوئے انہوں نے سینیٹ کے اس اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جان بوجھ کر غیرحاضری کی تردید کی جس میں یہ بل منظور کیا گیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔