Home پاکستان ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں ساتھ دیں گے،...

ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں ساتھ دیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔

وزیر اعظم سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

حکومت اور صنعتکاروں نے کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کیا اور صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدتی پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو عالمی منڈی میں مہنگائی اور اس کی وجہ سے عوام پر بوجھ کا احساس ہے اور عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکار عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر چلیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) منشور میں اقتدار سے پہلے آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی شامل تھی۔ پالیسی کے ثمرات اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی 10 بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب روپے منافع کمایا اور حکومت نے سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...