کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔