Home پاکستان آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے، وزیرخزانہ

آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے، وزیرخزانہ

ہم چین سے مدد کرنے کیلئے کہنے جارہے ہیں اور زور دیں گے کہ اپنی صنعتیں پاکستان میں لائیں، شوکت ترین

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ قسط کی منظوری کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے۔

چین روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے، اس سے ناصرف ملکی معیشت بلکہ کرنسی میں استحکام آئے گا، قسط کی منظوری کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ اب ہم چین کے دورے پر جارہے ہیں، یہ دورہ ہمارے کیلئے سیاسی و معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے، ہم چین سے مدد کرنے کیلئے کہنے جارہے ہیں، اور کہیں گے کہ آپ اپنی صنعتیں بیرون ملک لے جارہے ہیں اپنی انڈسٹری پاکستان میں بھی لائیں، پاکستان میں اسپیشل اکنامک زون اب تیار ہیں، اگر چین اسپیشل اکنامک زونز میں پنی انڈسٹری منتقل کرتا ہے تو یہ دونوں کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...