لاہور ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)
لاہور اور اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسارمری اور گلیات میں بھی روئی کے گالے گریں گے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آزاد کشمیرسمیت شمالی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالم جبہ اور کالام میں برفباری ہوگی۔