Home انٹرنیشنل آن لائن کرسی خریدنے والی خاتون کو حیرت کا شدید دھچکا

آن لائن کرسی خریدنے والی خاتون کو حیرت کا شدید دھچکا

 نیویارک میں رہائش پذیر خاتون کو مہاراجہ سٹٓائل کی کرسی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے جھٹ آن لائن آرڈر دیدیا تاہم جب کرسی ان کو موصول ہوئی تو انہیں حیرت کا شدید دھچکا لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے آن لائن شاپنگ کے دوران ایک خوبصورت مخملی کرسی برائے فروخت دیکھی، یہ مہاراجہ سٹٓائل کی کرسی تھی جسے انتہائی نفاست سے تیار کیا گیا تھا اور لکڑی کا ڈیزائن بھی انتہائی شاہانہ تھا۔ انہیں یہ کرسی اتنی بھائی کہ فورا ہی آرڈر دے ڈالا۔

ڈلیوری ملنے پر وہ حیرت میں مبتلا ہو گئیں کیونکہ پیکنگ اتنی چھوٹی تھی کہ وہ سمجھ نہ سکیں کہ یہ کرسی ہے یا غلطی سے کوئی دوسری چیز بھجوا دی ہے۔ تجسس کے مارے انہوں نے جب پیکنگ کو کھولا تو اندر سے کرسی تو وہی نکلی مگر وہ صرف ایک کھلونا تھی جسے بچے کھیلنے کیلئے استعمال کرتے ہیں یا جسے شو کیس میں سجایا جا سکتا ہے۔ خاتون کو اپنی خواہش کا خون ہونے پر اتنا صدمہ ہوا کہ واقعہ ٹک ٹاک پر شیئر کر دیا۔ صارفین نے آن لائن شاپنگ کو ایک مرتبہ پھر ناقابل بھروسہ قرار دے دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...