بھارت کورونا وائرس کے بہانےمعاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان عالمی وبا میں بھی بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے،نور الحق قادری
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)بھارت نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 3 سے 14 فروری تک جاری رہنے والے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو آخری لمحات میں ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
روزنامہ سرزمین کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے ایک بیان میں مذہبی سیاحوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتخانے نے وزارت سے کہا تھا کہ عرس کے لیے زائرین کی روانگی کے لیے ان کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کے مطابق تمام تر تیاریاں مکمل کریں۔