اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قرض پر چلنے والی حکومت ہر روز 17 ارب روپے سے زائد قرضہ لے رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف سے لیے گئے حکومتی قرض سے متعلق لکھا کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگائے گئے۔
انہوں نے لکھا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ناقابل قبول شرائط تسلیم کیں اس لیے ایک ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں بلکہ افسوس کرنے کی ضرورت ہے۔