بالی وڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان پہلی بار مشہور ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 سے فلموں سے دور شاہ رخ خان کے مداح انہیں دوبارہ پردے پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ بالی وڈ کے بادشاہ منا بھائی، 3 ایڈیٹس ، پی کے اور سنجو جیسی فلموں کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی کے ساتھ پہلی بار فلموں میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہےجبکہ فلم کا سیٹ ممکنہ طور پر جلد ہی ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے چند دنوں میں تعمیراتی کام شروع ہونے کی امید ہے۔