Home پاکستان لاہورائیرپورٹ پردبئی جانے والے3 مسافروں سے ڈیڑھ کروڑروپے کی کرنسی برآمد

لاہورائیرپورٹ پردبئی جانے والے3 مسافروں سے ڈیڑھ کروڑروپے کی کرنسی برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورائیرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد کرکے3 مسافروں کوگرفتارکرلیا گیا۔

لاہورائیرپورٹ پرائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے دبئی جانے والے3 مسافروں سے84 ہزارڈالرز اور4لاکھ 65 ہزارپاکستانی روپے برآمد کرلئے۔

مسافرعمران ارشاد اور 2دیگر مسافروں نےرقم وہیل چئیرکی سیٹ اور دستی بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی-
برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں ڈیڑھ کروڑروپے بنتی ہے۔ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔