Home پاکستان کے الیکٹرک کو صارفین کے مارچ کے بلز میں فی یونٹ 2...

کے الیکٹرک کو صارفین کے مارچ کے بلز میں فی یونٹ 2 روپے 59 پیسے واپس کرنے کا حکم

نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 76 پیسے کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد صارفین کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کم ہوگی، رپورٹ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کو دسمبر 2021 میں ایندھن کی کم لاگت کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 59 پیسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی کیونکہ 76 پیسے فی یونٹ نومبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی جانب سے یہ اعلان کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا گیا جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نیپرا کے اراکین رحمت اللہ بلوچ اور مقصود انور خان نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کے الیکٹرک کی جانب سے ایندھن کی لاگت کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے دسمبر 2021 میں اپنے صارفین سے بجلی کی فی یونٹ قیمت 14 روپے 65 پیسے وصول کی جبکہ اس کا ٹرن آؤٹ 12 روپے 85 پیسے فی یونٹ رہا تھا۔

تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے ایف سی اے میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ریگولیٹر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کردہ دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق ایف سی اے میں 2 روپے 59 پیسے پر یونٹ کمی کی جانی چاہیے، دسمبر میں حقیقی ایف سی اے 12 روپے 6 پیسے فی یونٹ تھا۔

ایک بیان میں ریگولیٹر نے کہا کہ وہ شواہد کی تصدیق کے بعد چند دنوں میں ایف سی اے میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...