Home پاکستان الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو...

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو نوٹس جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بلدیاتی الیکشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو نوٹس جاری کردیا جب کہ انہیں ڈی آئی خان کے ضلعی دفتر میں 5 فروری کو طلب بھی کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مواد پر آپ کی تصاویر چھپی ہوئی ہیں، جب کہ آپ بطور سرکاری افسر کسی بھی طرح الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے، آپ نے 3 فروری کو ایک امیدوار کے سیاسی اجتماع سے بھی خطاب کیا، انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جواب دینے کے لئے 5 فروری کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیاء الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، اور انہیں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں جے یو آئی کے امیدوار کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔