Home انٹرنیشنل برطانیہ کیلئے بک سینٹری پائپ کے کنٹینر سے 360 کلو گرام ہیروئن...

برطانیہ کیلئے بک سینٹری پائپ کے کنٹینر سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے عملے نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرکے برطانیہ کیلئے بک کیے گئے سینٹری کے سامان اور پائپ کے کنٹینرز سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملے نے کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی اور ایک کنٹینر  کو قبضے میں لے کر تلاشی لی گئی۔

حکام نے بتایا کہ قبضے میں لیے گئے کنٹینر میں موجود باتھ روم کے لوازمات کا باریک بینی سے معائنہ کیا تو 1200 سینیٹری پائپ مشکوک پائے گئے اور آپریشن کے دوران ہر پائپ میں 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جو انتہائی خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کنٹینر کراچی ملیر کے کمپنی الرحیم امپیکس انٹرنیشنل کی طرف سے مصطفیٰ کے نام یونٹ 2، سویٹ 7D یا ویل ہاؤس  شمالی آئرلینڈ یو کے بھجوایا جا رہا تھا۔ 

حکام کے مطابق اس سلسلے میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اس کارروائی کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...