Home پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی منظوری دے...

جسٹس (ر) گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) وزارت داخلہ نے چیف جسٹس (ر) گلزار احمد کو فول پروف سیکورٹی دینے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو فول پروف سیکورٹی دینے کی منظوری دے دی ہے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) گلزار احمد کو رینجرز اور پولیس کی ٹیم پر مشتمل سیکورٹی اسکواڈ دیا جائے گا۔

سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل 27 جنوری کو وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی مکمل سیکیورٹی کا تقاضا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے کیے ہیں، اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی گھر اور سفر کے دوران رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...