خانیوال ،لاہور(نمائندہ سرزمین+کرائم رپورٹر)خانیوال میں کاؤنٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں ایک کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔ گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگرد عمران حیدر اورریاض احمد اہم تنصیبات اورعبادت گاہوں کوہدف بنانا چاہتے تھے۔
گرفتاردہشتگردوں سے دستی بم، اسلحہ اورممنوعہ لٹریچربھی برآمد ہوا ہے۔