بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت بالی وڈکی واحد سچی انسان ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے شلپا کی بہن شمیتا شیٹی کی سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کی اور وہاں موجود راج کندرا کے ساتھ ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور انسٹاگرام پر اپلوڈ کردی۔