Home پاکستان سکیورٹی فورسزکی کارروائی،پنجگورحملے میں 2 مطلوب دہشتگردوں سمیت 3ہلاک

سکیورٹی فورسزکی کارروائی،پنجگورحملے میں 2 مطلوب دہشتگردوں سمیت 3ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پنجگور حملے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والے 2 دہشت گرد پنجگور حملے میں مطلوب تھے۔

بیان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں کمانڈر سمیر عرف بہار شامل ہیں، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر فیلان بلوچ بھی شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دوران آپریشن دہشت گرد وں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...