پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں 6 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔
چیئر مین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہاکہ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک مؤخر کررہے ہیں، 11سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی جبکہ انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے عہدوں کو لات مار کر اپنے دشمن بنائے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے، ناصر حسین شاہ کو بتادیا ہے کہ قانون بنے گا اور اسی مہینے یہ باتیں قانونی شکل اختیار کریں گی۔