Home پاکستان جس گھرانے میں پیدا ہوا گلی محلوں کے لفنگوں کو جواب دے...

جس گھرانے میں پیدا ہوا گلی محلوں کے لفنگوں کو جواب دے نہیں سکتا: مولانا فضل الرحمان

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس گھرانے میں پیدا ہوا گلی محلوں کے لفنگوں کو میں جواب دے نہیں سکتا، صوبہ کے بلدیاتی انتخابات کو دومراحل میں کراکے اپنے حق میں نتائج حاصل کرنے کی سازش کی گئی، اب یہ ملک میں نہیں ٹھہر سکتے اور انکو ہم بھگائیں گے۔

ڈیر اسماعیل خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلہ میں بھی انہیں شکست دی اور اگلے مرحلہ میں بھی جمعیت علمائے اسلام انہیں شکست فاش دے گی، اگر آپ نے بلے کو ووٹ دینا ہے تو ملک ڈبونے میں انکا ساتھ دینے والوں میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا نااہلوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،عمران خان واقعی باہر کا ایجنڈالیکر آیا، اسکے حق میں پروپیگنڈا کرنے والے آج شرمندہ ہیں ، اب یہ ملک میں نہیں ٹھہر سکتے انکو ہم بھگائیں گے، جعلی وزیر اعظم کے چین میں ہوتے ہوئے بھی چین کی قیادت نے وڈیو لنک سے بات کی اور براہ راست ملاقات نہیں کی۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بلاول، زرداری سے ملاقات پر مجھے اعتماد میں لیا، پی ڈی ایم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی۔

قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میانوالی کے علاقے کندیاں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ اس حیثیت سے دیگر جماعتوں سے مل سکتے ہیں، کے پی الیکش میں کامیابی حاصل کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...