سُروں کی دیوی چلی گئی، ممبئی میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جبکہ بھارت میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر پاکستانی سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئیں جن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر، آشا بھوسلے اور رنبیر کپور سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔