اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے42 رنز سے فتح سمیٹ لی اور کراچی کنگز کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ جاری ہے ، ایونٹ کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے قائد بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔
178 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم شرجیل خان 6 اور کپتان بابر اعظم صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز بنائے ، مگر وہ رن آؤٹ ہوکر واپس لوٹ گئے، آئن کوکبین 2، عماد وسیم 9 اور لوئس گریگوری 15 سکور بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 4، حسن علی، وقاص مقصود اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز کراچی کنگز کے خلاف یونائیٹد کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر177 رنز بنائے، پال سٹرلنگ 39، الیکس ہیلز 30، کپتان شاداب خان 29 اور آصف علی 10 ،اعظم خان 16 اور کولن منرو 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کے عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد نبی اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔