Home پاکستان الیکشن کمیشن کا کے پی حکومت سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی...

الیکشن کمیشن کا کے پی حکومت سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ سرزمین) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا حکومت کو ڈیرہ اسماعیل خان کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سرکاری افسر ضیا الرحمان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے لئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضیا الرحمان (مولانا فضل الرحمان کے بھائی) نے 3 فروری کو جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کی انتخابی مہم شرکت کی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل مئیر کے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں خطاب بھی کیا جبکہ قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم انتخابات یا انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔
دریں اثنا الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی جمال الدین کو بھی تحصیل میئر کے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں پریس کانفرنس کرنے پر نوٹس جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں لکھا کہ رکن قومی اسمبلی جمال الدین نے پریس کانفرنس مفتی محمود مرکز ڈی آئی خان میں کی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن جمیت علما اسلام کے مئیر سیٹ کے امیدوار کفیل نظامی سے 5 فروری کے جلسے کے سلسلے میں وضاحت طلب کی اور سوال کیا کہ جلسے سے منع کرنے کے باوجود جے یو آئی نے جلسہ کیسے کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...