Home پاکستان دھرتی کے دشمنوں سے صرف دشمن جیسا سلوک کیا جائے، آصف زرداری

دھرتی کے دشمنوں سے صرف دشمن جیسا سلوک کیا جائے، آصف زرداری

جوانوں پر حملہ کرنےوالوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے، قوم اپنے بہادربیٹوں پر فخر کرتی ہے جو شہید ہوکر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہیں۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کا بیان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہےکہ دھرتی کے دشمنوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے، جوانوں پر حملہ کرنےوالوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے، قوم اپنے بہادربیٹوں پر فخر کرتی ہے جو شہید ہوکر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ضلع کرم میں پاک فوج کے جوانوں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے5 جوانوں کی شہادت کے بعد دھرتی کے دشمنوں سے اب دشمن جیسا سلوک کیا جائے، سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر دہشتگرد حملے کرنےوالوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، قوم اپنے بہادربیٹوں پر فخر کرتی ہے جو شہید ہوکر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہیں، وطن اور دھرتی کے دشمنوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے۔

اسی طرح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کرم کی حدود میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے پانچ جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کا اس طرز کا واقعہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ پڑوسی ملک افغانستان کی حکومت کو اپنی سرحد سے ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پارسے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کاروائیاں روکے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کی شہادت کی خبر پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کاروائیاں روکے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...