Home پاکستان سینیٹ نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا بل منظور کرلیا

سینیٹ نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ نے ماں کو بچے کی کسٹڈی سے متعلق بل منظور کرلیا، بچی 16 سال تک اور بچہ 7 برس کی عمر تک ماں کے پاس رہے گا۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گارجینز اینڈ وارڈز ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی۔ یہ بل سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا اور کہا کہ گزشتہ قانون انگریز نے بنایا تھا لیکن اب ہم ترمیم کے تحت ماں کو بچے کی کسٹڈی کا حق دے رہے ہیں، بچی 16 سال تک اور بچہ 7 سال کی عمر تک ماں کے پاس رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں کہیں نہیں لکھا کہ ماں کی کسٹڈی کب تک ہوگی، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچہ 7 سال تک اور بچی 16 سال تک ماں کے پاس رہے گی تاہم ماں کی کسٹڈی ختم کرنے کے حوالے سے قانون خاموش ہے، اس ترمیم کے تحت ماں کو بچوں کی کسٹڈی کا حق مل جائے گا ورنہ یہ عدالت کی صوابدید پر ہی منحصر رہے گا، اس بل میں عورتوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے کہا کہ اس بل پر حکومت کی کوئی تجویز ہے تو وہ ترامیم لے آئیں، ابھی ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور ہو کر آ چکا ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر علی محمد خان نے کہا کہ اس بل پر اسلامی نظریاتی کونسل نے تجاویز دی ہیں انھیں مد نظر رکھا جائے، یہ بل بہت اچھا ہے اور اس میں مختلف فرقوں کی اس حوالے سے الگ الگ رائے ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام فقہ موجود ہیں۔

دریں اثنا انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2021 سینیٹ سے منظور کرلیا گیا۔ یہ بل بل سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اسی طرح مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2021 بھی منظور ہوگیا اور یہ بل بھی سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے حق مفت و لازمی تعلیم ترمیمی بل 2022 پیش کیا جسے ڈپٹی چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

سینیٹر عبدالقادر نے سی پیک اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء ایوان میں پیش کیا۔ بل میں سی پیک اتھارٹی میں چاروں صوبوں اور اراکین پارلیمنٹ کو نمائندگی دینے کا کہا گیا ہے۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی میں چاروں صوبوں کے منتحب نمائندے ہونے چاہئیں، سی پیک اتھارٹی میں دیگر بورڈز کی طرح منتحب اراکین پارلیمنٹ کی نمائندگی ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...