Home کھیل 'لتا جی نےکہا بیٹا مجھے ماں کہہ کر پکارو'

‘لتا جی نےکہا بیٹا مجھے ماں کہہ کر پکارو’

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی برصغیر کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے لتامنگیشکر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماضی میں گلوکارہ سے ہونے والی اپنی گفتگو کی یادیں بیان کیں۔


شعیب  اخترکا کہنا تھا کہ 2016 میں جب میں بھارت میں تھا تو مجھے ان سے فون پر بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پوچھا کہ لتا جی آپ کیسی ہیں؟ جس پر انہوں نےکہا کہ بیٹا آپ مجھے ’ماں‘ کہہ پکارو گے تو مجھے اچھا لگےگا، پھر میں نے ان سے ماں جی کہہ کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ لتا جی نے میری بولنگ کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ کرکٹ کی بہت شوقین تھیں اور انہوں نے میرے اور ٹنڈولکرکےکافی میچ دیکھے ہیں، پھر انہوں نے میری اردو  کی بھی تعریف کی، جس پر میں نے کہا کہ ماں جی آپ کی اردو بھی بہت اچھی ہے۔

شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے ان سےکہا کہ ماں جی میری بڑی خواہش ہےکہ  آپ سے ملاقات ہو، میں ممبئی میں ہوں جس پر انہوں نے کہا، بیٹا آپ جب چاہو مجھ سے آکر ملاقات کرلو، مجھے خوشی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...