کنڑ(مانیٹرنگ سیل)افغانستان سے پاکستان جاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آکر کم از کم 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ طالبان کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے دن حادثہ اس وقت پیش آیا جب افغانستان کے ایک پہاڑی درے کو عبور کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روزآنہ بڑی تعداد میں افغان شہری روزگار یا تجارت کے لیے غیر قانونی طریقے سے پاکستان جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ پہاڑی سرحد کا راستہ استعمال کرتے ہیں۔